جب معلوم ہو جاۓ کہ انسان نے مرنا ہی مرنا ہے تب توبہ قبول نہیں ہو سکتی جب فرعون ڈوبنے لگا تھا اس نے بھی توبہ کی تھی لیکن اس کی توبہ قبول نہیں ہوئی آج کل جو ساری دنیا کے حالات چل رہے ہیں اس کو نظر میں رکھ کے ہر بندے کو توبہ کی سخت ضرورت ہے۔توبہ کا لفظوں سے کوئی تعلق نہیں یہ عمل ہے ایک اللّه کی عبادت کرنا صرف اس سے مدد چاہنا اگر کسی کا حق مار رہے ہیں اس کو روکنا ہو گا اگر شراب یا زنا میں لگے ہیں ان سے توبہ کرنا ہو گی یعنی جو بھی گناہ کبیرہ ہیں ان کو چھوڑ کے ان کو دوبارہ نہ کرنے کا اللّه سے وعدہ کرنا ہو گا اگر گناہ کی حالت میں مر گے تو کیا پتا جہنمی ہو کے ہی مر جائیں اللّه ہم سب پر اپنا رحم فرماۓ ۔ہماری زندگی اور موت دونوں ایمان پر ہو۔ آمین( فوزیہ ملک )
No comments:
Post a Comment